ڈی آئی خان میئر انتخابات: الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل میئر کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 فروری کو تحصیل میئر کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل  18 دسمبر کو اے این پی کے تحصیل میئر کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی کر دییے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی جہاں امیدوار جاں بحق ہوئے تھے وہاں بھی انتخابات 13 فروری کو ہوں گے۔

Leave a Comment