مودی کا ہندو فاشسٹ ایجنڈا آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا

لی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مودی کا ہندو فاشسٹ ایجنڈا آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت سرچ آپریشزاور جھوٹے مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، 5اگست2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ پورے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مودی کا ہندو فاشسٹ ایجنڈا آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے ظلم و جبر کو بند کروائے جبکہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلوا کر بھارت کے ظالمانہ تسلط سے نجات دلوائے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک اُن کی حمایت جاری رکھے گی۔

Leave a Comment