اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستانی خوبرو اداکارہ و میزبان فضا علی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے دلبر پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اداکارہ فضا علی کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ فضا علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Leave a Comment