شہباز کا عمران خان کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، کارروائی کی تاریخ مقرر

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے  دعویٰ پر آرڈر کی کارروائی کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

سیشن کورٹ نے آرڈر11 کی کارروائی کے لیے 5 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ آرڈر 11 کے تحت فریقین کیس سے متعلق مخصوص سوال پوچھ سکتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل رانا مدثر پیش ہوئے۔

پانامہ کیس میں الزامات لگانے پر شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Leave a Comment