بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،شہباز شریف برہم،حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا شدید رد عمل بھی سامنے آگیا۔ شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ بجلی اور اشیائے

ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال ہے ۔ بجلی کے ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے، بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ پوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی، جب کہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ گردشی قرض ختم کردیں گے، لیکن یہ قرض کم ہونے کے بجائے دوگنا ہوچکا ہے، بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں، قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے، یہ حکومت عوام کے لئے مستقل تکلیف بن چکی ہے، اس سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے۔

Leave a Comment